بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر عباس گُل رو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دشمن کو غلط فہمی سے دوچار نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ ایران کے خلاف ممکنہ اگلی جنگ ماضی کی جنگوں سے کسی بھی طرح قابل موازنہ نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیتیں مسلسل ترقی کر رہی ہیں اور ماضی کی جنگوں کا تجزیہ کرکے، خامیاں دور کی گئی ہیں اور ہر ممکنہ آپریشن یا جنگ کے لئے ضروری تیاریاں کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر عباس گُلرو نے کہا: دشمن کو ماضی کی طرح کی غلط فہمیوں سے دوچار نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ ماضی کی جنگوں سے کسی بھی طرح قابل موازنہ نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا: ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیتیں مسلسل ترقی کر رہی ہیں اور ماضی کی جنگوں کا تجزیہ کرکے ہر ممکنہ آپریشن یا جنگ کے لئے ضروری تیاریاں کی گئی ہیں۔
اہم نکات:
ڈاکٹر گُل رو نے کہا:
1۔ فوجی تیاری اور دفاعی صلاحیتیں:
ایران کی فوجی تیاریوں میں فضائی دفاع، میزائل صلاحیت، بحری شعبہ اور زمینی جنگ سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔
قومی سلامتی کمشن نے جنرل علی عبداللہی کے ساتھ ایک اجلاس میں امریکہ، اسرائیل اور خطے و یورپ کے ممالک کی فوجی ترتیب کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایران کی دفاعی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فضائی دفاع کے شعبے میں اچھے اقدامات ہوئے ہیں جو بدستور جاری ہیں اور میزائل صلاحیت شاندار سطح پر ہے۔
2۔ مستقبل کی جنگ کا موازنہ ماضی سے ممکن نہیں ہے:
ایران کی تسدیدی (ڈیٹرنٹ) صلاحیت بڑھ گئی ہے، اس لئے اگلی جنگ ایسی ہوگی کہ پچھلی جنگوں کو جنگ شمار ہی نہیں کیا جا سکے گا۔
دشمن کو کسی بھی فوجی فیصلے سے پہلے ممکنہ جنگ کے نتائج کا بغور جائزہ لینا چاہئے۔ امریکی بھی ایران کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کے نتائج کا ایسا ہی اندازہ لگا رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی کارروائی ان کے لئے ناقابلِ یقین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ